9 سال پرانے منشیات برآمدگی کیس کا ملزم بری، رہائی کا حکم

عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ سنایا اور 9 سال پرانے مقدمے میں گرفتار ملزم کو بری کیا


ویب ڈیسک July 07, 2026
فوٹو فائل

کراچی میں 9 سال پہلے منشیات برآمدگی کے کیس میں گرفتار ہونے والے ملزم کو عدالت نے بری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی نے منشیات برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی، جیل حکام نے ملزم نور کو عدالت میں پیش کیا۔

عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ سنایا اور 9 سال پرانے مقدمے میں گرفتار ملزم کو بری کیا اور ملزم کو جیل سے رہا کرنے کا بھی حکم دیا۔

ملزم کیخلاف تھانہ پاکستان بازار میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔