وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کی صوبائی ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس شروع ہوگیا۔
اجلاس میں چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان شریک ہیں۔
اجلاس میں وفاقی وزراء احد خان چیمہ، عطاء اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ بھی شریک ہیں۔
قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچے، کوئٹہ امد پر گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور اعلیٰ سول و عسکری حکام نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔
وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔