میچ کے اگلے روز شراب پینے پر سخت پابندی ہوگی، انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا کھلاڑیوں کو حکم

برطانوی میڈیا کے مطابق کھلاڑیوں پر میچ کے بعد اگلے روز شراب پینے پر سخت پابندی ہوگی


ویب ڈیسک July 10, 2026

انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے لیےالکوحل کے نئے پروٹوکول جاری کر دیے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق کھلاڑیوں پر میچ کے بعد اگلے روز شراب پینے پر سخت پابندی ہوگی۔ رات 10 بجے کے بعد ہوٹل سے باہر رہنے کی صورت میں کھلاڑی کو مینجمنٹ یا سکیورٹی کو آگاہ کرنا ضروری ہوگا۔

بورڈ کی جانب جاری پروٹوکول کے مطابق کھلاڑی سوشل میڈیا پر الکوحل سے متعلق کسی بھی سرگرمی یا اشیاء کو پوسٹ کرنے پر پابندی ہوگی۔