حکومت نے خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ عوام کو منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔
ایکسپریس نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے اور پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 13 روپے اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 14 روپے اضافہ کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
یاد رہے کہ حکومت نے گزشتہ ہفتے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے 97 پیسے کمی کردی تھی۔
حکومت نے 4 جولائی کو پیٹرول کی فی لیٹر قیمت ایک روپے 97 پیسے کی کمی کے بعد 297 روپے 53 پیسے مقرر کی تھی جبکہ اس سے قبل 299 روپے 50 پیسے تھی۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت بھی ایک روپے 97 پیسے کم کرکے فی لیٹر 309 روپے 50 پیسے ہوگئی تھی، حکومت نے اس سے قبل ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 311 روپے 47 پیسے مقرر کی تھی۔