لاہور ٹاؤن شپ تھانہ میں پولیس حراست میں 2 خواتین کی ہلاکت کے معاملے میں فرانزک رپورٹ پولیس کو موصول ہوگئی۔
پولیس ذرائع نے کہا کہ خواتین کی ہلاکت 9 مختلف قسم کے نشہ کرنے سے ہوئی، خواتین مارفین کی دو مختلف اقسام کے نشہ کرنے اجزا پائے گئے، خواتین ڈیزی پام، ڈیکسا سمیت دیگر 9 قسم کا نشہ کرتی تھیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق ان نشوں کی وجہ سے ان کے لیور خراب ہو چکے تھے، دونوں کی ہلاکت کارڈیو پلمنری اریسٹ کی وجہ سے ہوئی۔