کوہاٹ:
تحصیل لاچی کے علاقے مالگین میں طوفانی بارش سے مکان گرگیا جس میں میں 15 افراد دب گئے، 9 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق امدادی ادارے 1122 نے تمام افراد کو ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کردیا، نکالے گئے 9 افراد دم توڑ چکے تھے جبکہ 11 زخمی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد مختلف اسپتال بھیجا گیا۔
ریسکیو1122 کے مطابق زخمیوں میں خواتین اور بچوں کی تعداد زیادہ ہے، جاں بحق افراد میں 50 سالہ بسمینہ، 45 سالہ نواب جانہ، 45 سالہ فرمینہ اور 6 سالہ ارحم شامل ہیں۔
زخمی افراد میں صفی اللہ عمر 30 سال، نبیلہ عمر 25 سال، شاردہ ناز عمر 30 سال، سیف اللہ عمر 3 سال، رویزہ عمر 4 سال، گل مرجانہ عمر 50 سال، سکینہ عمر 60 سال، جاویدہ عمر 30 سال، ادیبہ عمر 3 سال، شیرینہ عمر 20 سال اور رخسانہ بی بی عمر 56 سال شامل ہیں۔