حوثیوں کا سعودی عرب کے ابہا ایئر پورٹ پر حملے کا دعویٰ

واضح رہے یمن کی سعودی حمایت یافتہ حکومت نے پیر کے روز حوثیوں کے زیر انتظام صنعا ایئر پورٹ پر حملہ کیا تھا


ویب ڈیسک July 13, 2026

یمن کے حوثیوں نے سعودی عرب کے ابہا ایئر پورٹ پر متعدد بیلیسٹک میزائلز اور ڈرونز سے حملہ کر دیا۔

حوثیوں کی جانب سے جاری بیان میں سعودی فضائی حدود میں اڑنے والی تمام ایئر لائنز کو خبردار کیا ہے اور کہا ہے کہ ان کے انتباہ کو سنجیدگی سے لیا جائے۔

واضح رہے یمن کی سعودی حمایت یافتہ حکومت نے پیر کے روز حوثیوں کے زیر انتظام صنعا ایئر پورٹ پر حملہ کیا تھا۔