فیفا ورلڈ کپ، پہلے سیمی فائنل میں فرانس اور اسپین آج رات مد مقابل ہوں گی

ایمباپے فرانس اور لامین یامال اسپینش امیدوں کے محور ہوں گے


ویب ڈیسک July 14, 2026

ARLINGTON:

فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے پہلے سیمی فائنل کا میدان سج گیا،خطرناک ترین فرنچ اٹیک کا ناقابل تسخیراسپینش دفاع سے مقابلہ ہوگا میچ پاکستانی وقت کے مطابق آج کی شب 12 بجے شروع ہوگا۔

اسپین کا دفاع پورے ٹورنامنٹ میں ناقابل تسخیر رہا اور اس کیخلاف اب تک صرف ایک ہی گول بنا ہے، ٹیم دوسری بار ٹرافی جیتنے کی کوشش  کر رہی ہے۔ 

حالیہ ایونٹ میں اسے کوئی شکست نہیں ہوئی البتہ کیپ ورڈے کے خلاف میچ بغیر کسی گول کے ڈرا ہو گیا تھا۔

2018 کا چیمپئن  فرانس چار سال بعد فائنلسٹ رہا، اسپینش ٹیم یورو 2024 اور گزشتہ سال نیشنز لیگ کے سیمی فائنلز میں اسے ہرا چکی ہے۔

فرنچ ٹیم نے گزشتہ 7 میں سے 4 ورلڈ کپس کے فائنل تک رسائی حاصل کی ایمباپے فرانس اور لامین یامال اسپینش امیدوں کے محور ہوں گے۔