ٹول ٹیکس میں 50 فیصد اضافے اور کم بیلنس والی گاڑیوں کا کیس: فریقین کو جواب کے لیے نوٹس جاری

اسلام آباد ہائی کورٹ میں موٹر وے پر ٹول ٹیکس میں 50 فیصد اضافے اور کم بیلنس والی گاڑیوں کے معاملے پر سماعت ہوئی


ویب ڈیسک July 15, 2026

اسلام آباد ہائی کورٹ میں موٹر وے پر ٹول ٹیکس میں 50 فیصد اضافے اور کم بیلنس والی گاڑیوں کے معاملے پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے جوڈیشل ایکٹیویزم پینل کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار کے وکیل محفوظ بخاری عدالت میں پیش ہوئے۔ دورانِ سماعت چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے ریمارکس دیے کہ یہ حکومت کا پالیسی میٹر ہے، اس میں ہم کیا کر سکتے ہیں۔

درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ کم بیلنس والی گاڑیوں پر ٹول ٹیکس کی شرح میں 50 فیصد اضافہ من مانی پر مبنی اور حد سے زیادہ ہے۔ عدالت نے وزارت مواصلات اور دیگر فریقین کو جواب کے لیے نوٹس جاری کر دیے، جبکہ کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔

جوڈیشل ایکٹیویزم پینل نے ٹول ٹیکس میں اضافے سے متعلق 3 جون 2025 کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کر رکھا ہے۔