آئی ایس پی آر کے زیراہتمام ملک بھر کے طلبہ کیلیے سمر کیمپ 2026 کاانعقاد

سمرکیمپ 2026 میں پاکستان بھرکے18سےزائد اسٹیشنزسے4 ہزارسے زائد طلبہ و طالبات شریک ہوئے


ویب ڈیسک July 16, 2026

آئی ایس پی آر کے زیراہتمام پاکستان بھر کے  طلبہ و طالبات کے لیےسمر کیمپ 2026 کاانعقاد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر سمرکیمپ 2026 میں پاکستان بھرکے18سےزائد اسٹیشنزسے4 ہزارسے زائد طلبہ و طالبات شریک ہوئے۔ وائس چانسلررفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی ڈاکٹر انیس احمد  نے سمرکیمپ 2026 کے شرکا کے ساتھ خصوصی نشست کی۔

خصوصی نشست کے دوران پاکستان کے ماضی، حال اور مستقبل اور دو قومی نظریے کے موضوع پر گفتگو کی گئی ۔

وائس چانسلررفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی ڈاکٹرانیس احمد نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نظریہ  پاکستان وہ فکری اساس ہے جس نے برصغیر کے مسلمانوں کو الگ شناخت اور آزاد وطن کے لیے متحد کیا۔ پاکستان کا آئین تمام اقلیتوں کو مکمل مذہبی، سماجی اور قانونی تحفظ فراہم کرتا ہے۔

ڈاکٹر انیس احمد نے کہا کہ بھارت کی انتہا پسندانہ پالیسیوں اوراقلیتوں کیساتھ نارواسلوک نے بھارت کے نام نہادسیکولر چہرے کو بھی مزید واضح کردیا ہے۔ انہوں نے مسئلۂ کشمیر پر پاکستان کے مؤقف کو ہمیشہ اصولی، مستقل اور واضح قرار دیا ۔

انہوں نے کہا کہ طلبہ تاریخ کے مطالعے، تحقیق اور مستند ذرائع کی مدد سے اپنی آزادانہ رائے قائم کریں۔ نوجوان اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر مثبت تبدیلی کی بنیاد بنیں اور پاکستان کی تعمیرِ نو میں اپنا کردار ادا کریں۔

آئی ایس پی آرکا سمرکیمپ  نوجوانوں کی صلاحیتیں نکھارنے اورقومی شعور کی بیداری کیلئےایک اہم پیشرفت ہے۔