ترکیہ کو ایف-35 طیاروں کی فروخت پر نیتن یاہو کی تنقید نے ٹرمپ کو ناراض کردیا

ٹرمپ کا ماننا ہے نیتن یاہو کو ہتھیاروں کے مجوزہ معاہدے میں مداخلت کرنے کا "کوئی حق" نہیں ہے


ویب ڈیسک July 17, 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکیہ کو ایف 35 طیارے فروخت کی پیشکش پر نیتن یاہو کی تنقید پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان یہ نیا تناؤ اُس وقت سامنے آیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے ترکی کو ایف 35 لڑاکا طیاروں کی فروخت کی پیشکش کی۔

وائٹ ہاؤس کے دو اہلکاروں کا حوالہ دیتے ہوئے عالمی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ امریکی صدر کے 7 اور 8 جولائی کو نیٹو سربراہی اجلاس کے لیے انقرہ کا سفر کرنے سے کچھ دیر قبل نیتن یاہو کی جانب سے ممکنہ فروخت پر تنقید کی گئی جس کے بعد ٹرمپ غصے میں آ گئے تھے۔

ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ٹرمپ کا ماننا ہے نیتن یاہو کو ہتھیاروں کے مجوزہ معاہدے میں مداخلت کرنے کا "کوئی حق" نہیں ہے۔