امریکا میں قتل اور فراڈ میں ملوث بھارتی گینگسٹر گرفتار

کیس کے تمام شواہد یا تفتیشی تفصیلات فوری طور پر عوامی سطح پر جاری نہیں کیے گئے ہیں


ویب ڈیسک July 17, 2026

امریکی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) نے ایک بھارتی شہری کو قتل، فراڈ اور دیگر جرائم کے الزامات کے تحت گرفتار کرلیا ہے۔

امریکی حکام کے مطابق نتیش کوشل پر الزام ہے کہ وہ ایک منظم مجرمانہ نیٹ ورک سے وابستہ تھا اور اس نے قتل، مالی فراڈ اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں کردار ادا کیا۔ ایف بی آئی نے بتایا کہ گرفتاری مشترکہ تحقیقات اور مختلف قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے عمل میں آئی۔

استغاثہ کے مطابق نیتیش کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اس پر عائد الزامات سے آگاہ کیا گیا۔ اگر ان الزامات میں سزا ہوتی ہے تو اسے امریکی قانون کے تحت طویل قید سمیت سخت سزاؤں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ایف بی آئی نے اس کیس کے تمام شواہد یا تفتیشی تفصیلات فوری طور پر عوامی سطح پر جاری نہیں کی ہیں کیونکہ تحقیقات ابھی جاری ہیں۔ حکام یہ بھی جانچ رہے ہیں کہ آیا اس کیس میں مزید افراد یا کسی بین الاقوامی مجرمانہ نیٹ ورک کا بھی کردار موجود ہے یا نہیں۔