فرانس میں شدید طوفان، 53 ہزار گھر اندھیرے میں ڈوب گئے

درخت سڑکوں پر گرنے اور گاڑیاں طوفان کی زد میں آنے کے بعد فائر فائٹرز نے 422 ہنگامی مداخلت کی


ویب ڈیسک July 17, 2026

فرانس اس وقت شدید طوفان کی لپیٹ میں ہے جسکی وجہ سے اب تک 53 ہزار گھر اندھیرے میں ڈوب چکے ہیں۔

فرانسیسی میڈیا نے بجلی کی تقسیم کار آپریٹر اینیڈس کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ شدید گرج چمک کے طوفان نے فرانس بھر میں تقریباً 53,000 گھرانوں کو بجلی سے محروم کر دیا۔

بجلی کی بندش کا مرکز اورگن روہن ایلپس اور نوویل اکوئٹین علاقوں میں تھا جہاں جمعہ کی صبح بالترتیب تقریباً 25,000 اور 20,000 صارفین بجلی سے محروم رہے۔

لوئر ڈپارٹمنٹ میں، چھتوں کو نقصان پہنچنے، درخت سڑکوں پر گرنے اور گاڑیاں طوفان کی زد میں آنے کے بعد فائر فائٹرز نے 422 ہنگامی مداخلت کی۔

طوفان کے عروج پر 8,000 تک گھروں کی بجلی غائب ہو گئی جبکہ لیون اور روان کے درمیان ریجنل ٹرین سروس جمعہ کو بھی متاثر رہی۔