پشاور ہائی کورٹ میں گھر نذرِ آتش کرنے کے مقدمے میں گرفتار چار بھائیوں کی ضمانت درخواست پر سماعت جسٹس محمد اعجاز خان نے کی۔
عدالت نے ملزمان رحمت سعید، ریاض، سلیم اور گل شیر کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
ملزمان کے خلاف تھانہ شیر گڑھ، مردان میں 18 مئی 2026 کو مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ملزمان کے وکیل ملک بہزاد خلیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ان پر گھر کو نذرِ آتش کرنے اور وہاں سے سونا اور نقدی لے جانے کا الزام ہے، تاہم ایف آئی آر میں ملزمان کا کردار واضح نہیں۔
عدالت نے مقدمے کو مزید تحقیقات کا متقاضی قرار دیتے ہوئے کہا کہ چالان جمع ہونے کے بعد ملزمان کی مزید تحویل کی ضرورت نہیں، جس کے بعد چاروں ملزمان کی ضمانت منظور کر لی گئی۔