جنوب مغربی چینی شہر چونگ کنگ کی ایک کاؤنٹی میں مٹی کے تودے گرنے سے آٹھ افراد ہلاک اور 34 دیگر لاپتہ ہوگئے ہیں.
مقامی حکومتی حکام نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ایک ہدایت میں صدر شی جن پنگ نے لاپتہ افراد کی تلاش اور امدادی کارروائیوں کا حکم دیا اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ کی تحقیقات کا کہا ہے۔
ابتدائی تحققات کے مطابق پینگشوئی کاؤنٹی کے ایک کمیونٹی ورکر نے مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے کے قریب پتھروں کو گرتے ہوئے دیکھا اور ہنگامی وارننگ جاری کی۔
حکام نے 60 سے زائد مکینوں کے انخلاء کا حکم دیا تاہم صبح 9.08 بجے انخلاء کے دوران لینڈ سلائیڈنگ ہوئی۔ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے متعدد رہائشی عمارتیں گر گئی ہیں، جس سے قریبی علاقوں سے 1,000 سے زیادہ مکینوں کا انخلا ہوا ہے۔