پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے زیر اہتمام 51 واں انٹرنیشنل نتھیا گلی سمر کالج اختتام پذیر

تقریب کے اختتام پر کامیاب شرکاء میں انعامات تقسیم کیے گئے جبکہ ملکی و غیر ملکی ماہرین کو شیلڈز بھی پیش کی گئیں


ویب ڈیسک July 19, 2026

پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے زیر اہتمام 51 واں انٹرنیشنل نتھیا گلی سمر کالج اختتام پذیر ہو گیا ۔چیئر مین پی اے ای سی راجہ علی رضا انور نے کہاکہ انٹرنیشنل نتھیا گلی سمر کالج حکومت کے "اڑان پاکستان" وژن سے مکمل ہم آہنگ رہا۔

پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے زیر اہتمام انٹرنیشنل نتھیا گلی سمر کالج میں بیس ممالک کے ممتاز سائنس دانوں نے شرکت کی جس کا بنیادی مقصد عالمی سطح پر سائنسدانوں، محققین اور طلباء کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا، سائنسی تجربات کا تبادلہ کرنا اور جدید ترین تحقیق پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔

سمر کالج کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان اٹامک انرجی کمیشن ڈاکٹر راجہ علی رضا انور نے کہاکہ انٹرنیشنل نتھیا گلی سمر کالج حکومت کے "اڑان پاکستان" وژن سے مکمل ہم آہنگ رہا۔

نتھیا گلی سمر کالج جیسے عالمی سائنسی پروگرام میں پاکستان کے مستقبل سے جڑی جدید ٹیکنالوجیز کو خصوصی اہمیت دی گئی۔

تقریب کے اختتام پر کامیاب شرکاء میں انعامات تقسیم کیے گئے جبکہ ملکی و غیر ملکی ماہرین کو شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔