بھارتی گودی میڈیا نے نورین نیازی کے متنازع بیان کو پاکستان کیخلاف پروپیگنڈے کا ہتھیار بنا لیا۔
بانی پی ٹی آئی کی بہن مذموم سیاسی عزائم کیلئے ملکی سلامتی کے اداروں کیخلاف گمراہ کن پروپیگنڈا میں مصروف ہیں، نورین نیازی ملک دشمن ایجنڈے پر بھارتی گودی میڈیا کے ساتھ مل کر پاکستان مخالف مہم کا حصہ بن چکی ہے۔
را سے منسلک بھارتی گودی میڈیا نورین نیازی کے معرکہ حق سے متعلق متنازع بیان کو خبروں کی زینت بنا رہا ہے، بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی نے سیاسی مفاد کیلئے ایک انٹرویومیں معرکہ حق پر افواجِ پاکستان کو بے جا تنقید کا نشانہ بنایا۔
نورین نیازی نے معرکہ حق میں پاک افواج کی شاندار فتح کو نظر انداز کرتے ہوئے اسے اسرائیل سے جوڑنے کی کوشش کی، اس سے قبل بھی بھارتی میڈیا پر نورین نیازی اپنے اشتعال انگیز بیانات میں پاکستان اور ملکی سلامتی کے اداروں کو نشانہ بنا چکی ہے، بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی اپنے بیانات میں اداروں کو نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ دھمکیاں بھی دے چکی ہے۔
ماہرین کےمطابق پاکستان کے ملک دشمنوں کے ہاتھ نورین نیازی جیسے مفاد پرست کردار مضبوط کرتے ہیں، نورین نیازی کے الفاظ اور پاکستان مخالف یہ سوچ بانی پی ٹی آئی کے اس مخصوص بیانیے کی عکاس ہے جس کا محور صرف اور صرف ذاتی مفاد ہے۔
ماہرین نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی، اس کی بہنیں اورخاندان اپنے ذاتی مفادات کے حصول کیلئے ملک دشمن ایجنڈے پر کاربند ہیں اور یہ ملکی سالمیت کو بھی داؤ پر لگا رہے ہیں، نورین نیازی کا یہ گمراہ کن بیان پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی کیلئے بھارتی بیانیے کو تقویت دیتا ہے۔