شیخوپورہ: تھیٹر اداکارہ پر تشدد کرنے والا ملزم گرفتار، عظمیٰ بخاری نے ملزم کی تصویر شیئر کردی

ملزم راجہ زین نے ضمانت قبل از گرفتاری کروالی ہے جس کی منسوخی کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں، وزیر اطلاعات


ویب ڈیسک July 19, 2026

لاہور:

شیخوپورہ کے مقامی تھیٹر میں اسٹیج اداکارہ پر تشدد کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، عظمیٰ بخاری نے گرفتار ملزم راجہ زین کی تصویر بھی شیئر کردی۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کے مطابق گلستان تھیٹر شیخوپورہ میں دوران ڈرامہ اداکارہ کو ملزم راجہ زین نے تشدد کا نشانہ بنایا، اس واقعے کی تفتیش جاری ہے، ملزم کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

تھیٹرز میں اداکاروں کو سیکیورٹی فراہم کرنا تحفظ دینا تھیٹر مالکان کی ذمہ داری ہے، ایسے واقعات ناقابل برداشت ہیں، کسی کو خواتین کی تضحیک کرنے اور بدسلوکی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ملزم راجہ زین نے ضمانت قبل از گرفتاری کروالی ہے، ملزم کی ضمانت منسوخی کے لیے قانونی اقدامات کیے جارہے ہیں۔