لاہور میں ہلکی اور تیز بارش، آج اور کل مزید بارش کا امکان

سب سے زیادہ بارش گلشن ابی کے علاقے میں 96 ملی میٹر کارڈ کی گئی


ویب ڈیسک July 20, 2026

لاہور میں ہلکی اور تیز بارش ہوئی ہے، سب سے زیادہ بارش گلشن ابی میں ہوئی، محکمہ موسمیات کے مطابق آج اور کل مزید بارش کا امکان ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش ہوئی ہے، سب سے زیادہ بارش گلشن ابی کے علاقہ میں 96 ملی میٹر کارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سمن آباد میں 83 ملی میٹر، فرح آباد میں 50 ملی میٹر، سگیاں پل میں 68 ملی میٹر، لکشمی چوک میں 30 ملی میٹر،  اقبال ٹاؤن میں 44 ملی میٹر اور پانی والا تالاب میں 22 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جوہر ٹاؤن، مناواں، کاہنہ اور تاج پورہ کے علاقوں میں بارش ریکارڈ نہیں ہوئی، آج اور کل مزید بارش کا امکان ہے۔