ایم ڈی کیٹ 2026؛ آزاد جموں و کشمیر کے امیدواروں کے لیے خصوصی ہدایت جاری

امیدوار 23 جولائی تک درخواستیں پی ایم ڈی سی اسلام آباد میں جمع کرا سکتے ہیں، پی ایم ڈی سی


ویب ڈیسک July 21, 2026
فوٹو: فائل

ایم ڈی کیٹ 2026 کے حوالے سے آزاد جموں و کشمیر کے امیدواروں کے لیے خصوصی ہدایت جاری کر دی گئی۔

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے مطابق آن لائن رجسٹریشن سے محروم اے جے کے امیدوار ہارڈ کاپی کے ذریعے درخواست جمع کروا سکتے ہیں، امیدوار 13 ہزار روپے بینک ڈرافٹ کے ساتھ درخواست جمع کرائیں۔

پی ایم ڈی سی کے مطابق امیدوار 23 جولائی تک درخواستیں پی ایم ڈی سی اسلام آباد میں جمع کرا سکتے ہیں۔