کراچی:
پاکستان کے دورے پر آئی ہوئی جنوبی افریقا انڈر 19 ویمنز کرکٹ ٹیم کی ہیڈ کوچ دنیشا دیوا رائن مقامی مندر پہنچ گئیں۔
ان کے ہمراہ مہمان ٹیم کی متعدد کرکٹرز اور آفیشلز بھی تھے، دنیشا دیوا رائن نے شری پنچ مکھی ہنومان مندر، سولجر بازار نمبر 3 کا نجی دورہ کیا اور مذہبی رسومات ادا کرتے ہوئے پوجا پاٹ میں بھی شرکت کی۔
دوسری جانب ساؤتھ افریقہ ومن کرکٹرز نے ساحل سمندر کی سیر کی اور دو دریا پر واقع مقامی ہوٹل میں ظہرانہ میں شریک ہوئیں۔