گلاسگو میں کامن ویلیتھ گیمز کی افتتاحی تقریب کا انعقاد، کنگ چارلس مہمان خصوصی ہونگے

افتتاحی  تقریب میں ارشد ندیم  مارچ پاسٹ کے دوران پاکسانی دستے کی قیادت کریں گے


ویب ڈیسک July 23, 2026

کامن ویلیتھ گیمز کی افتتاحی تقریب آج  گلاسگو میں ہورہی ہے،پاکستانی وقت کے مطابق  رات بارہ بجے ہونے  والی اس  تقریب میں  کنگ چارلس،ملکہ کومیلا  اور برطانوی وزیر اعظم اینڈی برنہم  مہمان خصوصی ہوں گے۔

کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان سمیت چوہتر ممالک کے تین ہزار سے زیادہ اتھلیٹس کےگلاسگو پہنچنے کا سلسہ جای ہے۔ افتتاحی  تقریب میں ارشد ندیم  مارچ پاسٹ کے دوران پاکسانی دستے کی قیادت کریں گے۔ پاکستان کے اکیس اتھلیٹس چھ کھیلوں اتھلیٹکس، سوئمنگ، جوڈو، جمناسٹک، لان بال اور جمناسٹک میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔برمنگھم گیمزمیں پاکستان  نے دو گولڈ، تین سلور اور دو برانز میڈل جیتے تھے۔

پاکستانی دستے کے چیف ڈی مشن میجر جنرل  عادل رحمانی نے  چیف ڈی مشنز اجلاس میں ملک کی نمائندگی کی،جس میں منتظمین نے افتتاحی تقریب کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

گلاسگو میں موجود پاکستان دستے کے آفیشلز  نے مختلف میٹنگزمیں شرکت کی۔ ایم این اے علی زاہد کی قیادت میں کامن ویلتھ اسپورٹس منسٹرز میٹنگ میں ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ یاور حسین، کامن ویلتھ گیمز ایسوسی ایشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل خالد محمود، یوکےمیں پاکستان ہائی کمشن کی کونسلر نائئلہ اسرار بھی موجود تھیں۔

اجلاس کے دوران، علی زاہد نے کامن ویلتھ اسپورٹس کی ترقی پر پاکستان کا موقف مؤثر انداز میں پیش کیا، تعاون کو مضبوط بنانے اور کامن ویلتھ اسپورٹس کمیونٹی کے مشترکہ مقاصد کو آگے بڑھانے کے لیے ملک کے عزم کو اجاگر کیا۔

پاکستانی وفد نے وزراء، سفارت کاروں اور کامن ویلتھ اسپورٹس موومنٹ کے رہنماؤں کے ساتھ کئی ملاقاتیں بھی کیں۔ ان ملاقاتوں کے دوران، وفد نے باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا، جن میں باہمی تعاون کے مواقع، جاری اقدامات، اور ایسے مستقبل کے منصوبے شامل تھے جن کا مقصد تعاون کو مضبوط بنانا اور کامن ویلتھ بھر میں کھیلوں کی ترقی کو فروغ دینا ہے۔ یہ گیمز دو اگست تک جاری رہیں گی۔