عالمی جونیئر اسکواش چیمپئن شپ: چاروں پاکستانی  کھلاڑی مقابلوں سے باہر ہوگئے

اب پاکستان 26 جولائی سے  شروع ہونے والے ٹیم ایونٹ میں قسمت آزمائی کرے گا


زبیر نذیر خان July 23, 2026

عالمی جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں شریک چاروں پاکستانی  کھلاڑی مقابلوں سے باہر ہوگئے،پری کوارٹر فائنل میں نعمان خان کو ٹاپ سیڈ عالمی جونیئر و دفاعی چیمپین مصر کے محمد ذکریا نے بآسانی 0-3 سے ٹھکانے لگادیا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق کینیڈا کے شہر نیاگرا آن دی لیک میں جاری 12 روزہ  عالمی جونیئر اسکواش چیمپئین شپ  کے پری کوارٹر فائنل میں مصر کے محمد ذکریا نے نعمان خان پری کوارٹر فائنل میں  پہلے گیم میں 4-11 سے قابو کرنے کے بعد دوسرے گیم میں 5-11 سے فتح حاصل کی اور پھر تیسرے گیم میں 6-11 سے کامیابی پا کر اگلے مرحلے میں جگہ بنالی۔

انفرادی ایونٹ کے راؤنڈ آف 32 میں پاکستان کے تین کھلاڑی محمد عمیر عارف،یحییٰ خان  اور عبداللہ نواز ناکامی سے دوچار ہو کر ایونٹ سے باہر ہوگئے تھے۔

اب پاکستان 26 جولائی سے  شروع ہونے والے ٹیم ایونٹ میں قسمت آزمائی کرے گا۔