انتہا پسند مودی حکومت تعلیم سمیت عوامی زندگی کے تمام شعبوں کوہندوتوا نظریے کےتحت ڈھالنے کے ایجنڈے پرقائم ہے۔
بھارتی نوجوانوں کی ذہن سازی کے تعلیمی منصوبے میں آر ایس ایس کو وزیرِ تعلیم کے استعفے سے بڑی پسپائی کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارتی جریدے دی وائر نے آرایس ایس کے مذموم ایجنڈے کوعیاں کرتے ہوئے کہا کہ؛
مودی حکومت میں دھرمندرپردھان آرایس ایس کے وسیع ترہندوتواتعلیمی منصوبے کا اہم کرداربن چکے تھے۔ پردھان کی برطرفی نہ صرف بی جے پی بلکہ آر ایس ایس کے طویل مدتی ایجنڈے کے لیے بھی بڑی ناکامی ثابت ہوئی۔
طویل عرصہ مودی کے وزیرتعلیم رہنے والے آرایس ایس سےوابستہ پردھان کو سنگھ پریوارکا تعلیمی ایجنڈا نافذ کرنا تھا۔ مودی دورمیں آرایس ایس کے نظریاتی ایجنڈے کے تحت ترقی کو تعلیم کے بجائے ہندو انتہا پسندی سے مشروط کردیا گیا۔
بھارتی اپوزیشن لیڈرراہول گاندھی بھی مودی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہہ چکے ہیں کہ بی جے پی اورآرایس ایس اتحاد نظام تعلیم اوراداروں کو کمزورکرنے کی سازش کررہا ہے۔
بھارتی ماہرتعلیم مردولا مکھرجی کے مطابق ہندوتوا حکومت نے تعلیمی اداروں میں اپنےحامی افراد مقررکرکے اپنے نظریاتی ایجنڈے پرکنٹرول مضبوط کیا۔ بھارتی وزیرتعلیم کا استعفیٰ بھارتی نظام تعلیم کی خامیوں اور مودی حکومت کے انتہا پسند ایجنڈے کو سامنے لے آیا ہے۔