اسرائیلی فورسز نے جنوبی شام میں درعا صوبے کے مغربی دیہی علاقوں میں ایک کارروائی کے دوران کئی گھروں پر چھاپہ مارا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شام کے الخباریہ ٹی وی نے رپورٹ کیا کہ اسرائیلی فورسز نے الاردہ گاؤں میں متعدد شہریوں کے گھروں پر چھاپہ مارا اور تلاشی لی، آپریشن کے ساتھ ساتھ بھاری فائرنگ بھی کی گئی۔
کسی ہلاکت یا گرفتاری کی اطلاع نہیں ملی اور اسرائیلی فوج کی جانب سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔
جنوبی شام میں کئی مہینوں سے اسرائیلی دراندازی اور حملوں کا مشاہدہ کیا جا رہا ہے، جس میں چھاپے، تلاشی، گرفتاریاں اور غیرقانونی اسرائیلی فوجی چوکیوں کا قیام شامل ہے۔