داتا دربار کے اطراف منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی، بھاری مقدار میں چرس اور آئس برآمد

دورانِ پٹرولنگ ملزمان کو مشکوک جانتے ہوئے مختلف مقامات سے گرفتار کیا گیا۔


ویب ڈیسک July 27, 2026

داتا دربار پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے خاتون سمیت دو مبینہ منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے۔

ایس پی سٹی عاطف امیر کے مطابق دورانِ پٹرولنگ ملزمان کو مشکوک جانتے ہوئے مختلف مقامات سے گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے 1400 گرام سے زائد چرس اور 520 گرام آئس برآمد ہوئی ہے۔

عاطف امیر نے بتایا کہ ملزم علی حسن کے قبضے سے چرس جبکہ ملزمہ المعرف پٹھانی کے قبضے سے آئس برآمد ہوئی ہے۔ گرفتار ملزمان داتا دربار اور اس کے گرد و نواح کی تنگ گلیوں میں مبینہ طور پر منشیات فروشی میں ملوث تھے اور ان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ علاقے میں منشیات فروشی کے خلاف کڑی نگرانی جاری ہے اور ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

ایس پی سٹی نے منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او داتا دربار رضوان اور پولیس ٹیم کو شاباشی بھی دی۔