اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کے سربراہ کا اسرائیل سے لبنان پر قبضہ ختم کرنے کا مطالبہ

اسرائیلی اقدامات جنگی جرائم کے مترادف ہو سکتے ہیں، وولکر ٹرک


ویب ڈیسک July 28, 2026

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ نے کہا کہ اسرائیل کو جنوبی لبنان کے بڑے علاقوں پر اپنا قبضہ ختم کرنا چاہیے اور گھروں کی مسماری کو روکنا چاہیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وولکر ٹرک نے لبنان کا دورہ مکمل کیا جس میں انہوں نے سرکاری حکام، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور اسرائیلی حملوں کی وجہ سے بے گھر ہونے والے لوگوں سے ملاقات کی۔

وولکر ٹرک نے کہا کہ لبنان میں کچھ اسرائیلی اقدامات جنگی جرائم کے مترادف ہو سکتے ہیں، شہروں اور دیہاتوں کی وسیع پیمانے پر تباہی اور درجنوں طبی کارکنوں اور صحافیوں کی ہلاکت پر انسانی حقوق کے دیگر گروپوں کی جانب سے تنقیدوں میں شدت آگئی ہے۔