اسرائیلی فوج نے منگل کو مغربی کنارے میں فوجی چھاپوں میں ایک خاتون سمیت کم از کم 14 فلسطینیوں کو گرفتار کیا اور مقبوضہ علاقے میں تین مکانات مسمار کر دیے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ نابلس میں اسرائیلی فورسز نے راس العین کے محلے پر چھاپہ مارا، تین عمارتوں پر دھاوا بول دیا اور کئی گھروں کی تلاشی لینے سے پہلے ایک خاتون سمیت آٹھ فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔
صوبہ توباس میں فوجی دستوں نے کئی گھنٹے بعد واپسی سے پہلے تممون شہر پر چھاپہ مارا جہاں کسی گرفتاری کی اطلاع نہیں ہے۔
جنین میں اسرائیلی فورسز نے الیامون قصبے میں گھس کر جنین شہر سے ایک سابق قیدی اور صوبے کے شمال مشرق میں واقع دیر غزالیہ سے ایک اور فلسطینی کو گرفتار کر لیا۔
دوسری جانب اسرائیلی فورسز نے ایک فلسطینی کسٹم پولیس افسر اور طولکرم کے جنوب میں واقع مضافاتی علاقے ارتح سے ایک نوجوان اور دو دیگر کو فارعون گاؤں سے گھروں پر چھاپے اور تلاشی کے بعد گرفتار کر لیا۔