پشاور:
احتساب عدالت نے کوہستان کرپشن اسکینڈل کے مرکزی ملزم قیصر اقبال کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست خارج کردی۔
احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے کیس کی سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں بتایا کہ ملزم شوگر، عارضہ قلب جیسی بیماریوں میں مبتلا ہے, ملزم کو سنیئر اور اچھے ڈاکٹرز سے علاج کرانے کی ضرورت ہے، عدالت ملزم کی ضمانت منظور کرے تاکہ ان کا علاج ہوسکے۔
نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم قیصر اقبال 36 ارب روپے کے کوہستان میگا کرپشن اسکینڈل میں مرکزی ملزم ہے، ملزم پر 14 ارب روپے کی کرپشن کا الزام ہے، ملزم گردے، دل اور شوگر کا مریض نہیں ہے، اس حوالے سے ڈاکٹرز کی رپورٹ بھی موجود ہیں، ملزم کا لیڈی ریڈنگ اسپتال میں علاج جاری ہے، ملزم کو ضمانت پر رہا نہ کیا جائے۔
عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر ملزم قیصر اقبال کی ضمانت درخواست خارج کردی۔