سیالکوٹ: جائیداد ہتھیانے کے لالچ میں زندہ شخص کو سرکاری ریکارڈ میں مردہ قرار دیے جانے کا انکشاف

تحصیل سمبڑیال کے رہائشی نبی احمد کے مبینہ طور پر جعلی نمازِ جنازہ، مولوی، قبر اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ کا انکشاف ہوا ہے


ویب ڈیسک July 28, 2026

سیالکوٹ میں جائیداد ہتھیانے کے لالچ میں زندہ شخص کو سرکاری ریکارڈ میں مردہ قرار دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

تحصیل سمبڑیال کے رہائشی نبی احمد کے مبینہ طور پر جعلی نمازِ جنازہ، مولوی، قبر اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ کا انکشاف ہوا ہے۔

متاثرہ بزرگ نبی احمد نے اپنے زندہ ہونے کی تصدیق کے لیے اسسٹنٹ کمشنر کے سامنے پیش ہو کر بیان دیا کہ "میں زندہ ہوں"۔ اسسٹنٹ کمشنر نے مردہ قرار دیے گئے بزرگ کا ویڈیو بیان بھی جاری کر دیا۔

اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے پٹواری اور متعلقہ حکام کو تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔