عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی

عالمی مارکیٹ میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران تیل کی قیمت کم ترین سطح پر ہے


ویب ڈیسک July 28, 2026
فائل

عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دو ہفتوں کے دوران سب سے بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔

غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد اب کشیدگی میں کمی کے پیش نظر مارکیٹ میں بھی قیمتوں میں ردوبدل ہورہا ہے۔

عالمی منڈی میں برینٹ کی قیمت میں 5.2 فیصد یا 4.61 ڈالر کی کمی ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں فی بیرل قیمت 83.75 ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔

اسی طرح امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت بھی 4.9 فیصد یا 4.06 ڈالر کمی کے ساتھ 78.55 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔

برینٹ اور امریکی خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان ایک ہفتے کے دوران سب سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا اور تیل کی قیمت 13 جولائی کے بعد کم ترین سطح کی جانب گامزن ہے اور گزشتہ 3 روز کے دوران 17 فیصد سے زائد کمی ہوئی ہے۔