سابق ٹیسٹ کپتان اور اپنے دور کے عظیم آل راؤنڈر وسیم اکرم مبینہ طور اپنے پالتو کتے سے محروم ہوگئے۔
وسیم اکرم کے آفیشل انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی اسٹوری کے مطابق کراچی میں ڈی ایچ اے فیز 8 کے علاقے سے ایک پالتو کتا گم ہو گیا ہے جس کی تلاش کے لیے مالکان نے عوام سے مدد کی اپیل کی ہے۔
مالکان نے پتہ بتانے والے کے لیے دو لاکھ 50 ہزار روپے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔
ڈیوک نامی بلیک جرمن شیپرڈ - لانگ کوٹ مکمل سیاہ رنگ کا ہے، جسے آخری بار ڈی ایچ اے فیز 8 میں دیکھا گیا ہے۔
کتے کے مالکان نے علاقے کے رہائشیوں اور سیکیورٹی گارڈز سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے اطراف کے باغات، پارکس، گلیوں، چھتوں اور گیراجوں میں کتے کو تلاش کریں
دریں اثناء ذرائع کے مطابق گمشدہ کتے کا سراغ لگا لیا گیا ہے اور جلد ہی اس کی برآمدگی بھی متوقع ہے۔