ناروے کپ فٹبال ٹورنامنٹ: بیٹر فیوچر پاکستان ٹیم ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئی

پاکستان ٹیم اپنے تینوں میچز جیت کر گروپ چیمپئن بن گئی اور ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنالی


زبیر نذیر خان July 29, 2026

لیاری سے تعلق رکھنے والی بیٹر فیوچر پاکستان فٹبال ٹیم ناروے کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئی۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق بیٹر فیوچر پاکستان فٹبال ٹیم نے ناروے کے مقامی کلب کو 0-5 سے شکست دی۔

بیٹر فیوچر پاکستان فٹبال ٹیم کاشف نے دو جبکہ عنظلہ، انس اور یاسین نے ایک ایک گول اسکور کیا۔

فیوچر پاکستان فٹبال ٹیم اپنے تینوں میچز جیت کر گروپ چیمپئن بن گئی اور ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنالی۔

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے لیاری کے کھلاڑیوں پر مشتمل بیٹر فیوچر پاکستان فٹبال کلب نے گزشتہ برس ناقابل شکست رہتے ہوئے بوائز انڈر 15 ایونٹ میں کامیابی حاصل کی تھی۔

ناروے کے بچوں اور نوجوانوں کی بہبود کے لیے سرگرداں سو سے زائد تنظیموں کی انجمن نیشنل کونسل آف نارویجن چلڈرن اینڈ یوتھ آرگنائزیشن کے تحت ہونے والے اس ٹورنامنٹ کے مختلف ایونٹس میں دنیا بھر سے بوائز اور گرلز ٹیمیں اپنی مدد آپ کے تحت شرکت کرتی ہیں۔