لاہور:
چھانگا مانگا روڈ پر دو موٹرسائیکلوں کے درمیان ہونے والے خوفناک تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ اتنا شدید تھا کہ سعید اور شہباز موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ 35 سالہ عمیر شدید زخمی ہوا جسے ابتدائی طبی امداد کے بعد تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال چونیاں منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیو اہلکاروں نے جاں بحق افراد کی لاشیں رورل ہیلتھ سینٹر چھانگا مانگا منتقل کر دیں جہاں ضروری قانونی کارروائی مکمل کی جا رہی ہے۔
دوسری جانب چھانگا مانگا پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔