لاہور؛ 11 کے وی کی تاریں راہگیر خاتون پر گر پڑیں، موقع پر جاں بحق

جاں بحق خاتون کی بیٹی اس حادثے میں محفوظ رہی


ویب ڈیسک July 30, 2026

لاہور:

مسلم ٹاؤن شیخ اسپتال کے قریب 11 کے وی کی تاریں راہگیر خاتون پر گر گئی جس سے خاتون جھلس کر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔

ریسکیو ٹیموں نے 11 کے وی کرنٹ ہونے کی وجہ سے لیسکو کو اطلاع کر دی جس کے بعد لاش کو اٹھایا جائے گا۔

جاں بحق خاتون کی بیٹی اس حادثے میں محفوظ رہی۔

ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں جبکہ 11 کے وی کی تاریں ہٹانے کا کام جاری ہے۔