زمبابوے میں آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک ٹریننگ سیشن کے دوران زخمی

مائیکل کلارک کی زمبابوے کے خلاف کل سے شروع ہونے والی 3 ایک روزہ میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز میں شرکت مشکوک ہوگئی


ویب ڈیسک August 24, 2014
مائیکل کلارک فٹ نہ ہوئے تو ان کے بدلے فلپ ہوگ کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا، آسٹریلوی کوچ فوٹو:فائل

آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک ٹریننگ سیشن کے دوران زخمی ہوگئے جس کے بعد زمبابوے کے خلاف کل سے شروع ہونے والی 3 ایک روزہ میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز میں ان کی شرکت مشکوک ہوگئی۔


زمبابوے کے خلاف کل سے شروع ہونے والی سیریز سے قبل آسٹریلین کپتان ٹریننگ میں مصروف تھے کہ اچانک ان کا بایاں پٹھا اتر گیا جس کے باعث میڈیکل بورڈ نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔ آسٹریلوی کوچ ڈیرن لہمین کا کہنا ہے کہ کلارک معمولی زخمی ہوئے ہیں تاہم اگر وہ فٹ نہیں ہوتے تو ٹیم کی قیادت جارج بیلی کریں گے۔


آسٹریلین کوچ نے آسان حریف کے خلاف گراؤنڈ میں مضبوط ٹیم اتارنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 11رکنی ٹیم کا حتمی اعلان میچ سے قبل کیا جائے گا تاہم ٹیم کی قیادت کے حوالے سے مائیکل کلارک کی فٹنس کو مدنظر رکھتے ہوئے ہی کوئی فیصلہ کیا جائے گا اور اگرکلارک فٹ نہ ہوئے تو ان کے بدلے فلپ ہوگ کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔

مقبول خبریں