کیا آریانا گرانڈے ریٹائر ہو رہی ہیں؟ ٹیم کی جانب سے اہم اپ ڈیٹ

وہ عوامی سطح پر مسلسل ہونے والی تنقید اور جانچ پڑتال سے دور رہنے کے لیے ایک ’ضروری وقفہ‘ لیں گی۔


ویب ڈیسک August 03, 2026

آریانا گرانڈے نے مستقل طور پر شوبز چھوڑنے کے بجائے کچھ عرصے کے لیے عوامی تقریبات اور میڈیا سے دور رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

امریکی گلوکارہ آریانا گرانڈے کے نمائندے کے مطابق وہ ایٹرنل سن شائن ٹور مکمل کرنے کے بعد عوامی سطح پر اپنی موجودگی محدود کر دیں گی اور کچھ عرصے کے لیے میڈیا، ریڈ کارپٹ تقریبات، تشہیری سرگرمیوں اور دیگر عوامی مصروفیات سے وقفہ لیں گی۔

ان کے نمائندے نے کہا کہ آریانا گرانڈے ٹور کو صحت مند اور خوشگوار انداز میں مکمل کرنے کی منتظر ہیں، جس کے بعد وہ عوامی سطح پر مسلسل ہونے والی تنقید اور جانچ پڑتال سے دور رہنے کے لیے ایک ’ضروری وقفہ‘ لیں گی۔

اس اعلان میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ عوامی سرگرمیوں سے دور رہنے کی بنیادی وجہ کیا ہے، البتہ نمائندے نے مسلسل عوامی تنقید اور نگرانی کا حوالہ دیا ہے۔

کیا آریانا گرانڈے ریٹائر ہو رہی ہیں؟

رپورٹ کے مطابق آریانا گرانڈے کے ریٹائرمنٹ لینے کی کوئی تصدیق نہیں ہوئی اور ان کی ٹیم نے بھی کہیں یہ نہیں کہا کہ وہ موسیقی یا اداکاری کا سلسلہ ختم کر رہی ہیں۔

گلوکارہ کی جانب سے صرف میڈیا سے وقفہ لینے کی بات کی گئی ہے، جس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ موسیقی یا دیگر تخلیقی کام مکمل طور پر چھوڑ رہی ہیں۔