میر رضا کے مبینہ آخری آڈیو پیغامات سامنے آگئے، رقم وصولی اور لاکھوں کے چیکس کی تجاویز بھی دیں

تفتیشی حکام کے مطابق آڈیو پیغام کو شواہد کے طور پر جانچا جارہا ہے، تحقیقات کا دائرہ وسیع ہونے کا بھی امکان ہے


شاہ میر خان August 08, 2026

کراچی میں اغوا کے بعد بہیمانہ طریقے سے قتل ہونے والے نوجوان تاجر میر رضا کی موت سے چند گھنٹے قبل کیے گئے پیغامات سامنے آ گئے۔

ایکسپریس نیوز نے تفتیشی ذرائع سے میر رضا کا موت سے قبل بھیجا گیا آڈیو میسج حاصل کر لیا جس میں مقتول نے مالی معاملات اور ادائیگیوں کا ذکر کیا۔

میر رضا نے آڈیو پیغام میں رقم کی وصولی سے متعلق تجاویز دیں جبکہ 10، 10 لاکھ روپے تین چیک لینے کی تجویز بھی دی۔

آڈیو پیغام میں میر رضا نے مخاطب شخص سے مسائل کھل کر بیان کرنے کا بھی کہا۔

تفتیشی ذرائع نے بتایا کہ آڈیو میسج کو شواہد کے طور پر جانچا جارہا ہے اور اس کے بعد تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ پولیس کو دو روز پہلے کیس میں اہم کامیابی اُس وقت ملی تھی جب میر رضا کی ایپل واچ کا پاسورڈ کریک کر کے رسائی حاصل کر کے ڈیٹا حاصل کیا گیا تھا جس کا تفصیلی مشاہدہ کیا جارہا ہے۔