تقسیمِ ہند سے آزادیٔ پاکستان تک؛ قربانیوں اور ہجرت کی داستان عینی شاہد کی زبانی

شہداء اور مہاجرین کی قربانیوں کا حقیقی قرض پاکستان کی خدمت، اتحاد اور ترقی سے ہی ادا کیا جا سکتا ہے


ویب ڈیسک August 08, 2026

تقسیمِ ہند سے آزادیٔ پاکستان تک قربانیوں اور ہجرت کی داستان عینی شاہد نے بیان کردی۔

قیامِ پاکستان لاکھوں شہداء، مہاجرین اور اسلاف کی بے مثال قربانیوں کا ثمر ہے۔ اس حوالے سے قیامِ پاکستان کے عینی شاہد بزرگ شہری محمد شعیب نے  تقسیمِ ہند اور ہجرت کی دردناک یادیں بیان کی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ تقسیمِ ہند کے اعلان کے بعد مسلمان مختلف قافلوں کی صورت میں جان بچاتے ہوئے پاکستان کی جانب ہجرت کرنے لگے۔ ہمارےخاندان سمیت بےشمار مسلمان رات کی تاریکی میں چوری چھپے اپنے گھروں سے نکلنے پر مجبور ہوئے۔

محمد شعیب کے مطابق سکھوں اور ہندوؤں کے حملوں میں مرد، خواتین اور بچوں سمیت بے شمار مسلمانوں کو بے رحمی سے شہید کیا گیا۔ پاکستان اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے، جو لاکھوں مسلمانوں کی بے مثال قربانیوں کے بعد حاصل ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ہجرت کا مقصد جائیداد یا زمین نہیں بلکہ مسلمانوں کے لیے ایک آزاد اسلامی وطن کا حصول تھا جہاں وہ اسلامی اقدار کے مطابق آزاد زندگی گزار سکیں۔

شہداء اور مہاجرین کی قربانیوں کا حقیقی قرض پاکستان کی خدمت، اتحاد اور ترقی سے ہی ادا کیا جا سکتا ہے۔