راولپنڈی میں گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کا معاملہ، گڈز ٹرانسپورٹ سے وابستہ ٹرانسپورٹرز نے ہڑتال سے لاتعلقی ظاہر کردی۔
سابق صدر گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن راجہ امتیاز کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں کسی قسم کی ہڑتال نہیں، تمام اڈے کھلے ہیں، گڈز ٹرانسپورٹ کی یونینز کی مدت بھی پوری ہوچکی ہے اور اس وقت کسی قسم کی یونین موجود نہیں۔
سابق نائب صدر گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن راجہ امتیاز نے کہا کہ راولپنڈی میں گڈز ٹرانسپورٹ کی ہڑتال نہیں ہے۔
سیکریٹری آر ٹی اے راولپنڈی اسد عباس شیرازی کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹ کی دونوں یونینز کے نمائندوں سے بات ہوچکی ہے، انہوں نے ہڑتال سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔