’میسجز کا جواب ہی نہیں دیتی‘، امیتابھ بچن کا پریتی زنٹا سے شکوہ

امیتابھ بچن نے اس موقع پر اپنی ایک پرانی سوشل میڈیا پوسٹ کا بھی حوالہ دیا


ویب ڈیسک August 10, 2026

معروف بھارتی اداکار و میزبان امیتابھ بچن نے شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کے دوران اداکارہ پریٹی زنٹا سے مزاحیہ انداز میں شکوہ کیا۔

’کون بنے گا کروڑپتی‘ شو کے نئے پرومو میں امیتابھ بچن نے پریتی زنٹا سے شکوہ کیا کہ وہ ہر سال 31 جنوری کو انہیں سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہیں، لیکن انہیں کبھی جواب نہیں ملتا۔

پریتی زنٹا نے بھی مزاحیہ انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے پیغامات کا جواب دیتی ہیں، لیکن ایک ہفتے بعد۔ ان کی اس بات پر شو میں موجود افراد بھی ہنس پڑے۔

امیتابھ بچن نے اس موقع پر اپنی ایک پرانی سوشل میڈیا پوسٹ کا بھی حوالہ دیا، جس میں انہوں نے پریتی کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے پیغامات کا دیر سے جواب دینے پر مزاحیہ انداز میں شکوہ کیا تھا۔

دونوں اداکار اس سے قبل ’محبتیں‘،’کبھی الوداع نہ کہنا‘ اور ’دی لاسٹ لیئر‘ سمیت متعدد فلموں میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں، جس کے باعث ان کی یہ ملاقات مداحوں کے لیے بھی خاصی دلچسپ رہی۔

واضح رہے کہ پریتی زنٹا اور سنی دیول اپنی نئی فلم ’بٹوارہ 1947‘ کی تشہیر کے لیے اس شو میں شریک ہوئے۔