جماعت اسلامی کا وزیراعظم سے ملکی صورتحال پر بلا تاخیر قومی کانفرنس بلانے کا مطالبہ

پاکستان میں جاری سیاسی بحرانوں کا خاتمہ اب قومی مطالبہ بن چکا ہے، لیاقت بلوچ


ویب ڈیسک August 10, 2026

لاہور:

جماعت اسلامی نے بلوچستان، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر کی صورتحال پر قومی کانفرنس بلانے کا مطالبہ کردیا۔

نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم کو بلوچستان، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر کی صورتحال پر بلاتاخیر فوری طور پر قومی کانفرنس بلانی چاہیے۔ ملک میں جاری سیاسی بحرانوں کا خاتمہ اب قومی مطالبہ بن چکا ہے۔

لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی معاہدہ اسلام دشمن قوتوں کے عزائم کی موت ہے، تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی جانب سے مکہ دفاعی معاہدے پر وضاحتی بیان خوش آئند ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ اس اہم معاہدے کے حوالے سے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ارکان کو مکمل آگاہی دی جائے۔

انہوں نے تجویز دی کہ دفاعی معاہدے پر ان کیمرہ اجلاس بھی بلایا جا سکتا ہے تاکہ تمام تحفظات اور اعتراضات دور کیے جا سکیں۔