راولپنڈی کے تھانہ چکلالہ کے علاقے ڈھوک چوہدریاں میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں قطر سے آئے بھتیجے نے گھر میں گھس کر ماں کے سامنے اپنی کزن کو زبردستی اغوا کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق بیٹی کو نظروں کے سامنے اغوا ہوتا دیکھ کر ماں کی حالت غیر ہوگئی اور اسی صدمے میں دم توڑ گئی، پولیس نے ملزم کے خلاف متوفیہ کے خاوند کی درخواست پر اغواء اور قتل بسسبب کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔
مدعی مقدمہ یعقوب خان نے کہا کہ دو بیٹیاں ہیں دونوں کو طلاق ہوئی ہوئی ہے جو اپنے بچوں کے ساتھ ہمارے پاس ہی رہتی ہیں، بھتیجے الماس کی باغ آزاد کشمیر میں شادی تھی، میں بڑی بیٹی اور اسکے تینوں بچوں اور چھوٹی بیٹی کے بیٹے کے ساتھ شادی میں شرکت کی لیے آزاد کشمیر چلے گیے۔
چھوٹی بیٹی اور میری اہلیہ مسماتہ رقیہ بی بی گھر پر ہی تھے، اہلیہ نے فون کرکے بتایاکہ فیاض کو قطر ہوتا ہے اور انکل پاکستان آیا ہوا ہے گھر میں آیا اور زبردستی میرے سامنے میری چھوٹی بیٹی کو ساتھ لے گیا ہے۔
سخت پریشان ہوں طبعیت خراب ہوگی ہے آپ لوگ جلدی سے واپس آجائیں، اہلیہ کی کال پر فورا آزاد کشمیر سے واپسی کے لیے چل دیے۔
راستےمیں ہی تھے کہ ایک عزیز نے کال کرکے بتایا کہ آپکی اہلیہ مسماتہ رقیہ فوت ہوچکی ہے، میرے بھتیجے فیاض نے گھر میں داخل ہوکر میری اہلیہ کے سامنے میری بیٹی کو اغوا کیا اسی صدمے سے میری اہلیہ دم توڑ گی ہے، مقدمہ درج کیا جایے۔
پولیس نے کہا کہ ملزم کے خلاف لڑکی کی اغواء اور خاتون کے قتل بسسبب کے جرائم کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیا تفتیش جاری ہے۔