سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، مال روڈ پر فائرنگ کرنے والا پی ٹی آئی کا سرگرم رکن ہلاک

 ہلاک ہونے والے ملزم  کی شناخت ضلع خیبر کے رہائشی محمد حسین کے نا م سے ہوئی ہے جو پی ٹی آئی کا سرگرم رکن تھا


ویب ڈیسک August 11, 2026

سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مال روڈ راولپنڈی میں فائرنگ کرنے والے ملزم کو ہلاک کردیا۔

سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ ہلاک ہونے والے ملزم  کی شناخت ضلع خیبر کے رہائشی محمد حسین کے نا م سے ہوئی ہے جو پی ٹی آئی کا سرگرم رکن تھا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ملزم محمد حسین کے قبضے سے پارٹی پرچم ، اسلحہ، گولیاں اور اہم دستاویزات بھی برآمد ہوئی ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔