اسلام آباد:
پاکستان میں کیمبرج جون 2026 امتحانی سیریز کے نتائج جاری کر دیے گئے ہیں۔
کیمبرج کے مطابق پاکستان میں ایک لاکھ سے زائد طلبہ نے جون 2026 کے امتحانات دیے، جون 2026 کے امتحانات میں پاکستان کے 850 سے زائد اسکولوں کے طلبہ شریک ہوئے۔
پاکستان میں کیمبرج اے ایس، اے لیول، او لیول اور آئی جی سی ایس ای امتحانات کا انعقاد ہوا۔ پاکستان میں فزکس، میتھمیٹکس، بزنس، کیمسٹری اور کمپیوٹر سائنس مقبول مضامین رہے۔
دنیا بھر میں تقریباً 3 لاکھ 68 ہزار طلبہ کو کیمبرج انٹرنیشنل اے ایس اور اے لیول کے نتائج جاری کیے گئے۔ کیمبرج آئی جی سی ایس ای اور او لیول کے نتائج 18 اگست کو جاری ہوں گے۔
آئی جی سی ایس ای اور او لیول کے نتائج دنیا بھر میں 3 لاکھ 15 ہزار سے زائد طلبہ کو دیے جائیں گے۔
کیمبرج کے مطابق اے لیول طلبہ کی 98 فیصد درخواستوں کو 2025 میں برطانوی جامعات سے کم از کم ایک آفر ملی، کیمبرج انٹرنیشنل اے ایس اور اے لیول دنیا بھر کی جامعات میں تسلیم شدہ ہیں۔
کیمبرج کے مطابق اے لیول طلبہ کو اعلیٰ تعلیم اور مستقبل کے کیریئر کے لیے تیار کرتا ہے۔