وفاقی حکومت نے محمد علی ملک کو پانچ سال کے لیے ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک مقرر کردیا۔
نئی تقرری کے بعد اسٹیٹ بینک میں تینوں ڈپٹی گورنرز کی آسامیوں پر تعیناتیاں مکمل ہوگئیں۔ محمد علی ملک اسٹیٹ بینک میں طویل عرصے سے اہم عہدوں پر ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں اور 2025 میں مانیٹری پالیسی کمیٹی کے رکن بھی رہے۔
محمد علی ملک کو مانیٹری منیجمنٹ، ٹریژری، ڈومیسٹک اور فنانشل مارکیٹس کا وسیع تجزیہ حاصل ہے۔