وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی قیادت سے اہم ملاقات، خصوصی پیغام پہنچا دیا

وزیر داخلہ نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے مابین دفاعی معاہدے کے خدوخال سے ایرانی قیادت کو آگاہ کیا


ویب ڈیسک August 12, 2026
محسن نقوی کی ایران میں صدر مسعود پزیشکیان اور دیگر وزرا کے ساتھ بڑی بیٹھک

وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی قیادت کو وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام پہنچا دیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی قیادت سے اہم ملاقات کی ہے، جس میں انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر  کی جانب سے خطے کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں اہم اور خصوصی پیغام پہنچایا۔

ملاقات کے دوران وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے مابین حال ہی میں طے پانے والے دفاعی معاہدے کے خدوخال سے ایرانی قیادت کو آگاہ کیا اور انہیں اس پیش رفت پر اعتماد میں لیا۔

واضح رہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی خطے میں امن مذاکرات کی قیادت کرنے والے فیلڈ مارشل عاصم  منیر کی معاونت کررہے ہیں۔ فیلڈ مارشل خطے میں قیام امن کے لیے خلیجی ممالک، ایران اور امریکا کے اعلیٰ حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔