براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے کے باعث لاپتا ہونے والے پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی کی لاش مل گئی۔
الپائن کلب آف پاکستان کی جانب سے بتایا گیا کہ سہیل سخی کی باڈی شگر کے علاقے تسر سے تعلق رکھنے والے مقامی رضاکاروں نے اپنی مدد آپ کے تحت تلاش کی۔
بیان میں کہا گیا کہ کوہ پیما کی بادی تلاش کرنے والے رضاکاروں میں محمد ندیم، محمد بشیر اور ابوذر شامل تھے، سہیل سخی کی باڈی کیمپ ون سے بیس کیمپ منتقل کردی گئی ہے، رضاکاروں نے زَمان اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ باڈی کیمپ ون سے بیس کیمپ پہنچائی۔
الپائن کلب کا کہنا تھا کہ موسم نے اجازت دی تو سہیل سخی کی باڈی کو آج ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسکردو منتقل کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ الپائن کلب نے سہیل سخی کے اہل خانہ اور کوہ پیمائی برادری سے ہمدر کا اظہار بھی کیا ہے۔
15 روز قبل براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے سے 10 کوہ پیما لاپتا ہوگئے تھے جن میں سے 5 نیپالی کوہ پیماؤں سمیت 7 کوہ پیماؤں کی لاشیں ملی تھیں۔