مچھیرے کے چہرے سے آکٹوپس چمٹ گیا، پھر کیا ہوا؟

ماہرین کا کہنا ہے کہ واقعے میں آکٹوپس کا رویہ ممکنہ طور پر دفاعی ردعمل تھا


ویب ڈیسک August 13, 2026

فلپائن میں مچھیرے کے چہرے سے آکٹوپس کے چمٹ جانے کی حیران کن ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آکٹوپس نے اپنے متعدد بازو مچھیرے کے چہرے کے گرد مضبوطی سے لپیٹ رکھے ہیں جبکہ مچھیرا خود کو اس کی گرفت سے آزاد کرانے کی مسلسل کوشش کر رہا ہے۔

مچھیرے نے کئی مرتبہ آکٹوپس کو چہرے سے ہٹانے کی کوشش کی مگر اس کے سکشن کپ مضبوطی سے چپکے رہنے کے باعث اسے خاصی جدوجہد کرنا پڑی۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

کئی کوششوں کے بعد مچھیرے نے آہستہ آہستہ آکٹوپس کی گرفت ڈھیلی کی اور بالآخر اسے اپنے چہرے سے الگ کرنے میں کامیاب ہو گیا، جس کے بعد اس نے آکٹوپس کو واپس پانی میں چھوڑ دیا۔

ماہرین کے مطابق آکٹوپس کے آٹھ بازوؤں پر سیکڑوں سکشن کپ موجود ہوتے ہیں جو اسے مختلف سطحوں اور اشیا کو انتہائی مضبوطی سے پکڑنے میں مدد دیتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ واقعے میں آکٹوپس کا رویہ ممکنہ طور پر دفاعی ردعمل تھا اور وہ غیر معمولی صورتحال میں اپنی گرفت برقرار رکھنے کی کوشش کر رہا تھا۔