اسلام آباد:
عمران خان کے کیسز عدالتی چھٹیوں کے بعد ہی مقرر ہوں گے، سیکرٹری ٹو چیف جسٹس نے تحریک انصاف کو جواب دے دیا۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کیسز کی سماعت کے لیے پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم سرگرم ہوگئی، ٹیم نے چیف جسٹس کے سیکریٹری سے ملاقات کی جن میں لیگل ٹیم کے خالد یوسف چوہدری، شمسہ کیانی، فتح اللّٰہ برکی اور سرمد شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی لیگل ٹیم نے عمران خان کے کیسز جلد عدالت میں سماعت کے لیے مقرر کرنے پر اصرار کیا۔ تحریک انصاف کی لیگل ٹیم کے اصرار کے باوجود بانی پی ٹی آئی کے مقدمات سماعت کے لیے مقرر نہ ہو سکے۔ سیکرٹری ٹو چیف جسٹس نے پی ٹی آئی لیگل ٹیم کو جواب دیا ہے کہ عمران خان کے کیسز عدالتی چھٹیوں کے بعد ہی مقرر ہوں گے۔
واضح رہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس، توشہ خانہ ٹو کیس میں سزا کے خلاف اپیل سمیت متعدد کیسز عدالت میں زیر سماعت ہیں۔